نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہرہوگئیں۔
نجیہہ کی جگہ صدف شمس کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق نجیہہ علوی کا ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستان ایشیا کپ میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔



