درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) حکومت نے درآمد کی گئی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے سے مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بہتر ہونے کے باعث حکومت موجودہ اسٹاک کو اچھے نرخوں پر برآمد کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت کی شوگر پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پہلے چینی برآمد کرکے مصنوعی قلت پیدا کی گئی، پھر ضرورت سے زیادہ چینی درآمد کی گئی اور اب اسی درآمد شدہ چینی کو دوبارہ برآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس پالیسی کا تمام تر نقصان بالآخر پاکستان کے عام شہریوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔



