اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 19 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

اوکاڑہ (جانوڈاٹ پی کے) اوکاڑہ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 19 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 8 اشتہاری، ایک ٹارگٹڈ آفینڈر اور ایک عدالتی مفرور شامل ہیں۔

کارروائیوں کے دوران پولیس نے 6 منشیات فروشوں سے 600 گرام چرس اور 86 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 3 پستول اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں اور امن و امان کے قیام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button