لاہور جنرل اسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات اور سامان چوری

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی ادویات اور دیگر سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق ادویات چوری ہونے کے معاملے پر اے ایم ایس کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ایمرجنسی کے ڈائریکٹر اور فارمیسی ڈسپنسر پر مبینہ طور پر مل کر ادویات چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ ملزم کو 6 ماہ قبل جناح اسپتال سے بھی ادویات چوری کرنے کے الزام میں ملازمت سے نکالا گیا تھا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button