اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹر پر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کر متعدد ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر میں مبینہ طور پر منظم سائبر کرائم اور ڈیجیٹل فراڈ کا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔

کارروائی کے دوران مبینہ سائبر کرائم میں ملوث پاکستانی اور غیر ملکی افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران قبضے میں لی گئی ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر سامان کو فارنزک معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button