آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، ایران کا اماراتی ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی شمالی گزرگاہ سے متحدہ عرب امارات سے منسلک ایک آئل ٹینکر کو روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ٹینکر متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ جبل علی کی جانب سفر کر رہا تھا، جسے آبنائے ہرمز کی شمالی گزرگاہ میں روک کر تحویل میں لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹینکر کا رخ بعد ازاں ایران کی جانب موڑ دیا گیا اور اسے بندر عباس کی طرف لے جایا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے سے منسلک رپورٹس میں بھی ٹینکر کے بندر عباس کی جانب روانہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت پہلے ہی شدید متاثر ہے اور خطے میں بحری کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں اماراتی ملکیت یا آپریٹر شپ والے متعدد ٹینکروں کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button