ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسیتیون بن اسماعیل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ملائیشین وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔

دورۂ پاکستان کے دوران ملائیشیا کے وزیر داخلہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات اور مختلف شعبوں میں باہمی روابط مضبوط بنانے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

ملائیشین وزیر داخلہ اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button