پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول، حکومت نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق مشاورت کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق، عاشق حسین، شیر گورچانی اور رانا اسکندر حیات کمیٹی میں شامل ہیں، جبکہ پنجاب حکومت نے کمیٹی کی تشکیل سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق مشاورتی اجلاس کل ہوگا، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان بھی شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب حکومت سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button