گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 10 فیصد کم کردیے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے تجارتی سامان کی ترسیل کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات کم ہوں گے جبکہ فیول کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی مشکلات بھی کم ہوں گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کرایوں میں کی گئی 10 فیصد کمی کو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رکھنے کو یقینی بنائے۔

مزید خبریں

Back to top button