سندھ کی تقسیم اور کینال منصوبوں کے خلاف عوامی تحریک کا ٹھٹھہ میں بیداری مہم شروع کرنے کا اعلان

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) عوامی تحریک ٹھٹھہ نے سندھ کی تقسیم، سندھ کی زمینوں اور معدنی وسائل پر مبینہ قبضوں، جلالپور کینال سمیت دیگر کینالوں اور ڈیموں کی تعمیر کے خلاف عوامی بیداری مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کا اہم اجلاس مکلی میں ضلعی صدر رزاق چانڈیو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماؤں قادر رانٹو، شاہ محمد چانگ، مٹھا خان لاشاری، گھنور خان زنئور، بلاول لاشاری، دریا خان زنئور، ریاض عباسی، مارو خشک، ادریس پلیجو، اسلم سمون، اللہ بخش بلوچ، امان اللہ بروہی اور مجاہد کلمتی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی بیداری مہم کے تحت ضلع بھر میں عوام کو سندھ کی تقسیم، زمینوں و معدنی وسائل، کینالوں اور ڈیموں کے منصوبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔

رہنماؤں کے مطابق مہم کے دوران ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں، اسٹاپوں، چوکوں اور قصبوں کا دورہ کرکے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا اور انہیں ان معاملات پر منظم کیا جائے گا۔

عوامی تحریک کے مطابق بیداری مہم کا آغاز ٹھٹھہ ضلع کے لیٹ اسٹاپ سے کیا جائے گا، جس کے بعد اسے ضلع کے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔

رہنماؤں نے اجلاس میں سندھ کے وسائل اور زمینوں کے تحفظ کے لیے عوامی سطح پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button