لاڑکانہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، قومی پرچم لہرایا گیا اور کیک کاٹا گیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے ریجنل سینٹر میں جشنِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرانے اور کیک کاٹنے سے کیا گیا، جبکہ سی پی ایس پی ریجنل سینٹر لاڑکانہ کے تمام عملے نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر محمد شعیب شفی اور نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے آن لائن خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button