اوکاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 3 کلو سے زائد چرس برآمد

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ راوی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق کارروائی پل پیر علی کے قریب کی گئی، جہاں ملزم ولی کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور منشیات کے ناسور کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button