رشوت کا کھیل بے نقاب، انٹی کرپشن نے جیل وارڈن کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) انٹی کرپشن پولیس نے سول جج کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پریزن ڈیپارٹمنٹ کے وارڈن کو مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ پنجاب پریزن ڈیپارٹمنٹ کا وارڈن علی عرفان مبینہ طور پر رشوت طلب کر رہا ہے۔ شکایت کی تصدیق کے بعد انٹی کرپشن حکام نے سول جج کے ہمراہ کارروائی کی اور وارڈن کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 10 ہزار روپے کی مبینہ رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی گئی، جسے قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کے بعد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید ضروری قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button