اوکاڑہ: قتل و اقدامِ قتل کیس میں 2 خواتین سمیت 3 اشتہاری مجرمان گرفتار


اوکاڑہ(جانوڈاٹ پی کے) شاہبور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب دو خواتین سمیت 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مالک، اقبال بی بی اور نصرت بی بی عرف نصری شامل ہیں، جو گزشتہ 4 سال سے روپوش تھے۔
شاہبور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او اوکاڑہ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔