چین میں 2300 سال پرانی شراب سے بھرا جار دریافت

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے شانجیاباؤ کے قدیم قبرستان سے تقریباً 2300 سال پرانی شراب سے بھرا محفوظ شدہ جار دریافت کرلیا۔یہ قدیم شراب کِن گریٹ وال سےصرف 2 کلومیٹر کےفاصلے پر واقع شانجیاباؤ کےقبرستان سےملی ہے،ماہرین کےمطابق کِن گریٹ وال تقریباً 2300 سال پرانی ہے اور چین میں تعمیر کی جانے والی قدیم ترین عظیم دیواروں میں شمار ہوتی ہے۔کِن گریٹ وال موجودہ دیوارِ چین کے بنیادی حصوں میں شامل ہے،تاریخی حوالوں کےمطابق سابق چینی رہنما ماؤ زے تنگ نے اکتوبر1935میں ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کے دوران گانسو کے علاقے گیوان سے گزرتے ہوئے اپنی ایک نظم میں بھی اس قدیم دیوار کا ذکر کیا تھا۔آثارِ قدیمہ کےماہرین کے مطابق محفوظ حالت میں ملنے والا شراب کا یہ جار قدیم چینی تہذیب اور اس دور کے طرزِ زندگی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرسکتا ہے۔



