سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت یاب ہیں:ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

ایرانی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سپریم لیڈر سے تقریباً 7 گھنٹے طویل ملاقات کی، اس دوران ملکی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ملاقات میں مجتبیٰ خامنہ ای نے مختلف امور پر رہنمائی فراہم کی، جبکہ انہوں نے ملک کو درپیش مسائل اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ملاقات میں سپریم لیڈر نے قومی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نےکہاکہ ملاقات میں عوام کے معاشی حالات، روزگار اور امریکی پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل بھی زیر بحث آئے۔

مزید خبریں

Back to top button