بھارت میں 33 سالہ اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، 73 سالہ فلم ڈائریکٹر گرفتار، عدالت نے پولیس تحویل میں دے دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی 33 سالہ اداکارہ کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی کی شکایت پر 73 سالہ فلم ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پولیس کو دی گئی درخواست اور ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ فلم ڈائریکٹر نے فلم کے حوالے سے بات چیت کرنے کے بہانے انہیں اپنے گھر بلایا، جہاں مبینہ طور پر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر انہیں نشہ آور دوا دی اور واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے فلم ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے 12 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہدایت کار طویل عرصے سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد مقبول فلموں کی تحریر اور پروڈکشن کے شعبوں میں کام کرچکے ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مبینہ الزامات کی مکمل قانونی حیثیت کا تعین تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button