محسن نقوی کے بیان پر ن لیگ کا یوٹرن؟رانا ثنا اللہ نے اندر کی بات بتا دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کو نظر انداز کرنے کاکہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کیلئے ریفرنڈ م کرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آئین پاکستان میں اس کا طریقہ کاردرج ہے۔

مشیروزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ قیادت نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کیخلاف بیان بازی سے روکدیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل کے طور پر پریس کانفرنس کی تھی اورمزید بھی بات کر سکتا ہوں لیکن ہمیں قیادت نے بیان کو نظر انداز کرنے کا کہا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی میرے ذاتی طور پر دوست ہیں،جب میں ایم پی اے تھا تو وہ صرف صحافی ہواکرتے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button