بدین:سخت سکیورٹی حصار میں چہلم کا مرکزی جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)چہلمِ شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا مرکزی ماتمی جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر تفصیل کے مطابق ضلع بدین میں چہلمِ شہدائے کربلا مذہبی عقیدت، احترام اور امن و امان کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر حضرت امام حسینؑ اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع بھر میں مجالسِ عزا اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ہزاروں عزاداران نے شرکت کی بدین شہر کا مرکزی ماتمی جلوس مجلسِ عزا کے اختتام پر امام بارگاہ کاشانیہ زینبیہ سے برآمد ہوا۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے پیدل ماتمی قافلے پہلے جاگیر علی اکبر امام بارگاہ پہنچے، جہاں مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس کے بعد تمام قافلے متحدہ جلوس کی صورت میں مرکزی ماتمی جلوس میں شامل ہوگئے پییدل ماتمی قافلے حیات سولنگی، نور حسین شاہ، گھونی موری، عالم کھوسہ، عبدالغفور بگھیو، ٹنڈوباگو روڈ، کھوسکی روڈ، مرزا فارم، پیرو لاشاری، حیدرآباد روڈ سمیت 30 سے زائد دیہات اور علاقوں سے بدین پہنچے۔ جلوس کے راستوں پر عزاداروں کی خدمت کے لیے مختلف مقامات پر سبیلوں، لنگر و نیاز اور میڈیکل کیمپوں کا خصوصی انتظام کیا گیا، جہاں رضاکاروں نے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ضلع بھر میں چہلم کے موقع پر مجموعی طور پر 15 بڑے ماتمی جلوس اور 13 بڑی مجالسِ عزا منعقد ہوئیں۔ علمائے کرام اور ذاکرین نے اپنے خطابات میں واقعۂ کربلا کی اہمیت، حضرت امام حسینؑ اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کربلا حق، عدل، صبر، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا لازوال پیغام ہے، جو رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے ایک ہزار 585 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ رینجرز کے جوان بھی حساس مقامات پر موجود رہے۔ انتظامات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سمیت ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے کی۔ ریسکیو 1122، محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی بدین، ایمبولینس سروس اور فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نمازِ مغربین کے بعد شاہ نواز چوک پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا، جہاں ملک و قوم کی سلامتی، امن، استحکام، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور شہدائے کربلا کے مشن پر ثابت قدم رہنے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

مزید خبریں

Back to top button