ایم پی اے سریندر ولاسائی سے اسسٹنٹ کمشنر عبدالکریم کی ملاقات،کالوئی کے مسائل اور ریونیو معاملات پر تبادلۂ خیال

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے انچارج اور ایم پی اے سریندر ولاسائی سے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ کالوئی عبدالکریم نے ولاسائی ہاؤس کلوئی پہنچ کر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تعلقہ کلوئی کے مختلف اہم امور اور عوامی مسائل سمیت محکمہ ریونیو سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ایم پی اے سریندر ولاسائی نے تعلقہ کالوئی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ریونیو سے متعلق معاملات کو شفاف انداز میں نمٹانے پر زور دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالکریم نے ایم پی اے سریندر ولاسائی کو یقین دلایا کہ ریونیو سے متعلق معاملات کو نیک نیتی، شفافیت اور قانون کے مطابق حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ملاقات میں تعلقہ کلوئی کی مجموعی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button