نواز شریف نے پالیسی واضح کر دی،آزاد کشمیر میں مختصر ترین کابینہ،مہاجرین نشستوں کے ایم ایل ایز شامل نہیں ہونگے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے حوالے سے اہم اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے واضح پالیسی جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے آزاد کشمیر میں مختصر ترین کابینہ تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ لیگی رہنماؤں کے مشورے پر پارٹی سربراہ نے طے کیا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے نومنتخب ایم ایل ایز (MLAs) کو کشمیر حکومت کی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ان نشستوں سے وزراء شامل کرنے سے ریاست کے خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔

وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے لیے سینئر لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کشمیر کی مقامی قیادت سے حالیہ ملاقاتوں میں پارٹی پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں اور تجربہ کار نومنتخب ارکان کی جانب سے اندرونی لابنگ کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button