آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز، سیکورٹی کے سخت انتظامات

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے مجموعی طور پر 54 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح سے شروع ہو چکا ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ کے دوران سکیورٹی اور انتخابی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ووٹرز پرامن ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔

واضح رہے کہ 2 اگست کو خراب موسم اور راستوں کی بندش کے باعث ان علاقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی کیونکہ پولنگ عملہ اور انتخابی سامان مقررہ پولنگ سٹیشنز تک نہیں پہنچ سکا تھا۔

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 23 نشستیں حاصل کی تھیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیاب رہی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Back to top button