کراچی اور سندھ کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: ستمبر سے ای وی ٹیکسی، اکتوبر میں 50 ڈبل ڈیکر بسیں آئیں گی، شرجیل میمن

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) حکومتِ سندھ نے صوبے بالخصوص کراچی کے شہریوں کو جدید اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متعدد انقلابی منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اہم فیصلے سندھ کے سینئر وزیر اور وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، اور پی ڈی یلو لائن کمال دایو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق ستمبر 2026ء: سندھ حکومت کی جانب سے جدید ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔اکتوبر 2026ء: کراچی کے شہریوں کے لیے 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں شہر پہنچ جائیں گی۔مرحلہ وار 1,000 الیکٹرک بسیں: رواں سال کے آخر سے صوبے کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید ایک ہزار ای وی بسیں شامل کی جائیں گی۔  لاڑکانہ تا قمبر اور قمبر تا شہدادکوٹ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس جلد فعال کیے جائیں گے۔

کراچی یونیورسٹی روڈ پر جاری بی آر ٹی کام کے دوران مکسڈ ٹریفک لائن کا ایک حصہ ستمبر میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو جدید، محفوظ، ماحول دوست اور قابلِ اعتماد پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے تمام ڈیپوز کی تعمیر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو سفر میں درپیش مشکلات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں

Back to top button