آزاد کشمیرانتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کے قائدین کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کا نتیجہ ہے، بلال فاروق تارڑ

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین کی نشست ایل اے 38 جموں 5 پر مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی اور ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے تمام 24 پولنگ اسٹیشن پر سو فیصد نتائج پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سلمان نوازش جوندہ کی کامیاب امیدوار ذیشان یونس ٹانڈہ اور ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ اور عدنان افضل چٹھہ سمیت لیگی کارکنان کو مبارکباد۔اس موقع پر بیرسٹر بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے پولنگ اسٹیشن دھونکل پر بہترین نتائج دینے پر خود جا کر سلمان نوازش جوندہ اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ یہ جیت مسلم لیگ ن کے قائدین وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کا نتیجہ ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر انتخابات میں کامیاب ہو رہی ہے۔اس موقع پر میاں شہباز چنڈور،چوہدری عنصر محمود سندھو و دیگر بھی موجود تھے۔



