ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کا ڈپلو شہر کا دورہ،بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ،فوری اقدامات کی ہدایت

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے ڈیپلو شہر کا دورہ کرتے ہوئے اللہ والا چوک، بدین اسٹاپ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر سے بارش کے پانی کی جلد از جلد مکمل نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی پانی جمع ہے، اسے فوری طور پر نکال کر صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈیپلو بھگوان داس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالحلیم جاگیرانی کو شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی اور جاری انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔



