اوکاڑہ،2منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)تھانہ چوچک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 11 کلو چرس برآمد کر لی۔جس میں ملزم حیدر علی سے 10 کلو 400 گرام چرس اور ذیشان سے 600 گرام چرس برآمد کی گئی ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزم شیراز سے بندوق اور کارتوس برآمد کر لئے گئے



