کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جولائی کی رات سے 27 جولائی تک سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 25 اور 26 جولائی کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران شہر میں تیز ہوائیں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں اور الرٹ رہیں۔

مزید خبریں

Back to top button