اسحاق ڈاراورعباس عراقچی میں رابطہ،علاقائی صورتحال زیرِ بحث

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔



