پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون امریکی سپریم کورٹ کی جج مقرر

واشنگٹن (آن لائن) کیتانجی براؤن جیکسن امریکی سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام خاتون جج بن گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں 51 سالہ کیتانجی کی تقرری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں انہیں 47 کے مقابلے میں 53 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 50 ووٹوں کے ساتھ 3 ووٹ اپوزیشن ریپبلکن پارٹی کے بھی شامل ہیں۔ صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارتی مہم کے دوران ایک سیاہ فام خاتون کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سینیٹ کی اس کارروائی کی صدارت نائب صدر کملا ہیرس کر رہی تھیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button