روس کے چھوٹے قد والے مقبول سوشل میڈیا اسٹار نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

3 فٹ 3 انچ کے سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد فالوورز ہیں

روسی ریاست داغستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ سوشل میڈیا اسٹار حسب اللّہ میگو میدوف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔حسب اللہ نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی جس میں وہ حرم شریف میں احرام باندھے کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا اسٹار کی اس تصویر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔حسب اللّہ 3 فٹ 3 انچ کے سوشل میڈیا اسٹار ہیں جو کہ بظاہر ایک چھوٹے بچے کی طرح نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کی عمر 19 سال ہے۔چھوٹے قد والے 19 سالہ روسی سوشل میڈیا اسٹار کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، ا±نہیں اپنی مزاحیہ ویڈیو اور قد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل ہوئی۔حسب اللہ سوشل میڈیا ایپس پر بنائی جانے والی کئی میمز کی ویڈیوز میں بھی نظر ا?تے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button