خون جوش مار گیا،بلاول اور ذوالفقار جونیئر کے درمیان رابطے!

​کراچی(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے) سندھ کی سیاست اور بھٹو خاندان کے حوالے سے ایک بڑی اسٹریٹجک پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کئی دہائیوں کی دوریوں کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے درمیان تعلقات بحال ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کزنز کے درمیان براہ راست رابطہ ہوا ہے جس کا مقصد خاندانی اختلافات کو ختم کر کے ایک نئی شروعات کرنا ہے۔ اگرچہ ذوالفقار جونیئر اپنی سیاسی لائن الگ رکھنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ان کا بلاول بھٹو کے بارے میں حالیہ مثبت رویہ اور دونوں خاندانوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت سندھ کی سیاست میں نئے رخ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ممتاز بھٹو کے خاندان کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور ان کی جائیداد کی خریداری کو بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے فلیگ شپ پروجیکٹ این آئی سی وی ڈی (NICVD) کراچی سے تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں۔باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اسپتال میں سٹی اینجیوز (CT Angio) کی مشینیں خراب پڑی ہیں جس کی وجہ سے غریب مریض نجی اسپتالوں میں لاکھوں روپے خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسپتال کے اندر بعض کالی بھیڑیں جان بوجھ کر سرکاری مشینیں خراب رکھتی ہیں تاکہ نجی لیبارٹریوں سے بھاری کمیشن بٹورا جا سکے۔بلاول بھٹو زرداری کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے کیونکہ این آئی سی وی ڈی کا پورا نیٹ ورک پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا آئینہ دار ہے اور ایسی بدانتظامی پارٹی کے امیج کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

​فن و ثقافت کے میدان میں بھی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ لیاری کے مثبت پہلوؤں پر مبنی فلم ‘میرا لیاری’ مکمل ہو چکی ہے۔ یہ فلم بھارتی پروپیگنڈا فلموں کے جواب میں تیار کی گئی ہے جس میں لیاری کی باصلاحیت لڑکیوں اور ان کے فٹ بال سے عشق کو فلمایا گیا ہے۔ ‘میرا لیاری’ کو 2 مئی کو لندن میں ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا جبکہ 8 مئی کو اسے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کر دیا جائے گا۔ اس فلم کا مقصد لیاری کا وہ اصل اور مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا ہے جو گینگ وار اور تشدد کی خبروں کے پیچھے کہیں چھپ گیا تھا۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button