پولیس اور ایف سی نے مستونگ حملہ ناکام بنایا، دہشتگرد بلوچ روایات کے منافی کارروائی کر رہے ہیں، ضیاء لانگو

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ مستونگ میں پولیس اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنادی، تاہم مقابلے میں ہمارے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

ضیاء لانگو نے کہا کہ دہشتگردوں نے بلوچ روایات کو پامال کیا ہے، ہمیں اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں میں بلوچ نہیں بلکہ بھارت کا ڈی این اے ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے، دہشتگردوں کی قیادت بھارت کے زیراثر ہے جبکہ دہشتگرد افغانستان کے زیراثر ہیں۔

انہوں نے بلوچ قوم سے اپیل کی کہ وہ دہشتگردوں کے بہکاوے میں نہ آئے۔ ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ دہشتگرد خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور یہ لوگ آزادی یا حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہے۔

مزید خبریں

Back to top button