بدین:دھان کی رقم ادا نہ ہونے پر زمینداروں کا احتجاج ،تاجروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام/پی کے)بدین کی ساحلی پٹی کے شہر سیرانی کے زرعی اجناس کے تاجروں کی جانب سے دھان کی رقم ادا نہ کرنے کے خلاف زمینداروں نے تاجروں کے خلاف احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کی۔ تفصیلات کے مطابق سیراڻي شہر کے زرعی اجناس کے تاجروں کی جانب سے دھان کی رقم نہ ملنے پر زمینداروں نے احتجاج اور پریس کانفرنس کی اس موقع پر رہنماؤں علی نواز شاہ، علی محمد منھدرو، انور لوہار، غلام حسین منھدرو اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیراڻي شہر کے زرعی اجناس کے تاجروں حاجی عثمان کنبھار اور اصغر کنبھار نے ہم سے دھان خریدا تھا، جس کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیں گزشتہ پندرہ دنوں سے باپ بیٹا ہمیں جھوٹے بہانوں پر ٹال رہے ہیں اور مسلسل پریشان کر رہے ہیں۔ وہ ہمارے پیسے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں انہونے مزید کہا کہ ہم ایس ایس پی بدین، سیشن کورٹ بدین اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زرعی اجناس کے تاجر حاجی عثمان کنبھار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ہمیں ہمارے پیسے دلائے جائیں اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ورنہ ہم ایس ایس پی آفس بدین کے سامنے دھرنا دیں گے اور سیشن کورٹ بدین میں مقدمہ درج کرائیں گے

مزید خبریں

Back to top button