یومِ شہادت حضرت عمرفاروقؓ پرٹنڈوباگو میں ریلی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)یومِ شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر ٹنڈوباگو میں ریلی کا انعقاد، ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کا سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا تفصیل کے مطابق یومِ شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر ٹنڈوباگو میں نکالی جانے والی ریلی کے دوران ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے موقع پر پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں

اس موقع پر ایس ایس پی بدین نے ریلی کے مقررہ روٹس، داخلی و خارجی راستوں، پولیس نفری کی تعیناتی اور مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کیا یومِ شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی مولانا عبداللہ سندھی کی قیادت میں مقرر کردہ راستوں پر پرامن انداز میں رواں دواں رہی۔ ضلع پولیس بدین کی جانب سے ریلی کے تمام روٹس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اہلکار، لیڈیز پولیس، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور رہے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوباگو شکیل احمد سولنگی، ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگو انسپکٹر محمد انور لغاری، ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر علاول خاصخیلی، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر محمد خان سومرو سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے

ایس ایس پی بدین نے کہا کہ مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے بدین پولیس ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور ضلع بھر میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button