پاکستان اور زمبابوے ویمن ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ویمن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ تقریب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور زمبابوے ویمن ٹیم عبوری کپتان ٹومویلو سیبانڈا نے ٹرافی کی رونمائی کی۔اس موقع پر دونوں کپتانوں نے سیریز میں بہترین نتائج پیش کرنے کا عزم کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوٹی سیریز کا انعقاد ہوگا۔
پہلا میچ 12 مئی ،دوسرا میچ 14 مئی اور تیسرا و آخری میچ 15 مئی کو کھیلا جائے گا،دریں اثناسیریز کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیمیں اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں حتمی مشقیں کریں گی، ہفتے کو گرمی کی شدت کے سبب دونوں ٹیموں کی پریکٹس کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور کھلاڑیوں نے ارام کو ترجیح دی تھی۔
واضح رہے کہ سیریز کا مقصد انگلینڈ میں ہونے والے عالمی ٹی ٹونٹی کپ 2026 کے لیے تیاریاں اور بہترین کمبینیشن تیار کرنا ہے۔



