کروڑوں ڈالر بھی خوشی نہیں دے سکتے، ول اسمتھ

نیویارک(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار وِل اِسمتھ نے کہا ہے کہ اگر دنیا بھر کی چیزیں آپ کے پاس آجائیں، تب بھی آپ خوش نہیں ہوسکتے کیونکہ خوشی کا تعلق باطنی معاملہ ہے نہ ظاہری۔ حال میں ایک پوڈکاسٹ میں وِل اسمتھ نے کہا کہ گوگل کی فہرست میں درج اُن کی 35 کروڑ ڈالر کی دولت کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ اگر آپ دنیا کی تمام چیزیں خرید لیں تو بھی یہ آپ کو خوش نہیں کرسکتیں۔ میزبان نے سوال کیا کہ ایک فوری گوگل سرچ کہتی ہے کہ آپ کی مجموعی مالیت 350,000,000 ڈالرز ہے، کیا یہ حقیقت میں درست ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ میں ایسی چیزوں پر بحث نہیں کرتا۔ کیونکہ آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہ بات آپ کو خوش نہیں کرسکتی۔ مزید پڑھیں:جاپان: فراڈ سے بچاؤ کیلئے AIپولیس افسر متعارف انہوں نے کہا کہ ایک بار جب آپ اپنی پسند کی ہر چیز خرید لیتے ہیں اور درحقیقت زمین پر کوئی ایسی چیز نہیں بچتی جسے آپ نے نہ خریدا ہو، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ کوئی چیز آپ کو مطمئن نہیں کررہی۔ یہ کھارا پانی پینے کی طرح ہے، آپ جتنا زیادہ پیئں گے، آپ زیادہ پیاسے ہوں گے۔ وِل اسمتھ نے کہا کہ یہ حقیقت میں خوفناک ہو سکتا ہے جب آپ کو یہ احساس ہو کہ کوئی رشتہ نہیں، کوئی پیسے نہیں، کوئی بھی چیز آپ کو خوش نہیں کر سکتی کیونکہ خوشی غیر مادی شے ہے جس کا تعلق آپ کی روح سے ہے، نہ کہ دولت جیسی مادی چیز سے۔

مزید خبریں

Back to top button