تھائی لینڈ پولیس نے 250 کلو وزنی ہاتھی کے دانت کی کھیپ پکڑلی،9افراد گرفتار

تھائی لینڈ (جانوڈاٹ پی کے)تھائی لینڈ پولیس نے گزشتہ دس برسوں کے دوران اسمگل شدہ ہاتھی دانت کی سب سے بڑی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 9 کارندوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر افریقی ہاتھیوں کے نادر و نایاب دانت فروخت کرنے کی جا رہی ہیں۔

جس پر تھائی لینڈ کے اینٹی وائلڈ لائف ٹریفکنگ حکام نے 7 مختلف صوبوں میں مخبروں کا جال بچھا دیا اور ہاتھی کے دانتوں کا آرڈر بھی دیدیا۔

تھائی پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر افریقی ہاتھیوں کے دانتوں کی فروخت کی تشہیر کے لیے فیس بک پر پرائیوٹ گروپ چلانے والے 9 تھائی شہریوں کو گرفتار کرلیا اور 250 کلو وزنی ہاتھ کے دانت کی کھیپ پکڑلی جس کی مالیت 3 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ہاتھی دانت افریقا سے بحری جہاز کے ذریعے اسمگل کرکے تھائی لینڈ لائے گئے تھے۔ جس میں ہاتھی دانت کے ٹکڑے، تسبیح کے دانے، زیورات اور چاقوؤں کے دستے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے قانون کے تحت ہاتھی دانت کی اسمگلنگ کی سزا 10 سال قید اور 10 لاکھ بھات جرمانہ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button