حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی ضرورت پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) گندم کی درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی کہ گندم سرکاری شعبے کے ذریعے درآمد کی جائے گی یا نجی شعبے کو درآمد کی اجازت دی جائے گی۔
رانا تنویر حسین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ ہفتے گندم کی درآمد کے طریقہ کار سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ صوبوں نے گندم کی اپنی ضروریات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ پنجاب نے 8 لاکھ ٹن، سندھ نے 7 لاکھ ٹن جبکہ خیبرپختونخوا نے 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ظاہر کی ہے۔