ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا واسا کے زیر اہتمام شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ہنگامی دورہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا واسا کے زیر اہتمام شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ہنگامی دورہ، انہوں نے انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک اور سیوریج لائنوں کی تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا عبدالوحید نے منصوبوں پر ترقیاتی کام کی پیشرفت بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیوریج لائن کی تعمیر کے دوران تمام ترحفاظتی اقدامات کی بھی ہدایت جاری کی اور انڈر پاس سے ملحقہ جگہ پر ترقیاتی کام میں مٹیریل کی کوالٹی کی چیکنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کے کاموں بارے شہریوں سے تاثرات بھی دریافت کیے۔ ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار برقرار رکھتے ہوئے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کرتے ہوئے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ سستی یا ناقص مٹیریل استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا۔ واسا کے منصوبوں کی تکمیل سے نکاسی آب کے دیرینہ مسائل حل ہونگے



