سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام، ریاض کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا گیا، سعودی فوجی اتحاد

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مشرقی علاقے میں ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق میزائل اور ڈرون کے خطرات کے پیشِ نظر متعلقہ علاقوں میں سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔ بعد ازاں ریاض، نجران اور وادی الدواسر میں ممکنہ خطرے کے حوالے سے جاری الرٹ واپس لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی اتحادی نے ایک روز قبل بھی نجران اور ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

سعودی عرب کی جانب سے سامنے آنے والے ان بیانات کے بعد خطے میں سکیورٹی صورتحال اور یمن کے حوثیوں کے ساتھ کشیدگی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button