واپڈاحیسکو کے حکام سے ملاقات کر کے جلد ان مسائل کا حل نکالا جائے گا،سید ایاز علی شاہ شیرازی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)مکلی شیرازی ہاؤس پر قومی اسمبلی کے رکن ممبر پارلیامانی کمیٹی برائے مواصلات اور محکمہ فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی سے آپکا ٹھٹھہ کے رہنماؤں محمد حنیف چنڈ، راجو قریشی کی قیادت میں ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں، ڈاکٹر آکاش عباسی سمیت شہریوں کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور شہریوں کی جانب سے واپڈا حیسکو ٹھٹھہ کے ایس ڈی او کی طرف سے بجلی چوری کے الزام میں بغیر کسی اطلاع کے پولیس لے کر شہریوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں، شہریوں پر درج کرائے گئے اے ٹی سی کے مقدمات سمیت واپڈا کے حوالے سے مختلف مسائل سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ٹھٹھہ کے سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت ملاقات کرنے والے شہریوں کو یقین دلایا کہ کسی بھی واپڈا ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی اہلکار کو ٹھٹھہ کے شہریوں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی۔سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ جو بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں، واپڈا حیسکو کے حکام سے ملاقات کر کے جلد ان مسائل کا حل نکالا جائے گا۔



