اوکاڑہ: ایک سال سے مفرور اشتہاری مجرم رضوان گرفتار

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ پولیس کے تھانہ بی ڈویژن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم رضوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ ایک سال سے روپوش تھا اور اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع بھر میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button