امریکہ نےایران پر حملے شروع کردئیے،جزیرہ کیش،بندرعباس،میناب اورسیریک میں دھماکوں کی آوازیں

تہران(جانوڈاٹ پی کے) امریکہ کے آج رات ایران پر بڑے حملے کے اعلان کے بعد ایرانی جزیرہ کیش ،بندرعباس،میناب اور سیریک میں دھماکوں کی آواز یں سنی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فی الحال دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوئی، دشمن کے حملوں کو روکنے کیلئے مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں۔حملے ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کیےجارہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے کل بھی ایران پر شدید حملے کیے تھے اور آج بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا جس میں اہم تنصیبات پر بمباری کی جائے گی۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے کل بھی ایران پر شدید حملے کیے تھے اور آج بھی کریں گے۔



