امریکا نے ایرانی تیل سے لدے 3 آئل ٹینکرز قبضے میں لے لیے

 واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکا کی جانب قبضے میں لیے گئے 3 ایرانی آئل ٹینکرز تقریباً 60 لاکھ بیرل خام تیل لے کر امریکا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان ٹینکرز کے ٹرانسپونڈرز پر فی الحال ان کی منزل درج نہیں ہے، تاہم بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹینکر ٹریکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ٹینکرز امریکا کی سمت سفر کر رہے ہیں۔

ٹینکر ٹریکرز کی جانب سے جاری کردہ معلومات میں کہا گیا کہ تقریباً 60 کروڑ ڈالر مالیت کا قبضے میں لیا گیا ایرانی خام تیل بحرِ اوقیانوس عبور کرتے ہوئے امریکا کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔

میری ٹائم ڈیٹا پلیٹ فارم کپلر کے مطابق ان ٹینکرز میں شامل ایک جہاز مجیسٹک ایکس نے ملائیشیا کے قریب سمندری علاقے سے بحرِ اوقیانوس کی جانب سفر شروع کیا تھا۔

کپلر کے ڈیٹا کے مطابق مجیسٹک ایکس نے 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران مختصر مدت کیلئے اپنی منزل امریکا ظاہر کی تھی، تاہم بعد میں ٹرانسپونڈر پر منزل کی معلومات درج نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق تینوں ٹینکرز کی موجودہ نقل و حرکت اور ان پر لدے ایرانی خام تیل کی حتمی منزل سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button