پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اچانک مندی،100انڈیکس1733پوائنٹس گرگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تیزی کے بعد اچانک مندی چھاگئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1733 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔تاہم دورانِ ٹریڈنگ صورتحال اچانک تبدیل ہوگئی اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا، جو کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہا۔مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1733 پوائنٹس نیچے آکر ایک لاکھ 70 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 830 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button