مکہ مکرمہ، طائف اور تبوک میں خطرہ ٹلنے کا اعلان

مکہ مکرمہ (جانو ڈاٹ پی کے) سعودی سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ، طائف اور شمال مغربی علاقے تبوک میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا۔سعودی حکام کی جانب سے اس سے قبل جدہ اور ینبع کے لیے بھی خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری اجتماعات سے گریز کرنے اور واقعات کی ویڈیوز بنانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق ابتدائی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف علاقوں میں ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹس جاری کیے گئے تھے، تاہم ابتدائی طور پر خطرے کی نوعیت واضح نہیں کی گئی تھی۔
سول ڈیفنس کی جانب سے خطرہ ٹلنے کے اعلان کے بعد متعلقہ علاقوں میں صورتحال معمول پر آنے کی توقع ہے، جبکہ شہریوں کو حکام کی ہدایات پر عمل جاری رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔



