اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں تازہ علاقائی صورتحال اور تنازعات کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور علاقائی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ علاقائی پیش رفت پر مشاورت اور سفارتی تعاون جاری رکھا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button