خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی حمایت، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی قرارداد جمع

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے قومی مفاد کو ترجیح دینے کے مؤقف کو سراہا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ انہوں نے ملکی مفاد کو سیاسی مصلحتوں اور ممکنہ سیاسی نقصان پر ترجیح دی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ریاستی اداروں کی مؤثر عمل داری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس میں وزیراعظم کی جانب سے قومی مفاد کو مقدم رکھنے کے مؤقف کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر سیاسی بحث جاری ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی یہ قرارداد اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button