وزیرآباد: یونین کونسل نمبر 19 احمد نگر کا مرکزی دروازہ غائب،دیوارطویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

وزیرآباد(نامہ نگار)یونین کونسل نمبر19.احمدنگر کا مرکزی دروازہ غائب،دیوارکئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،بارہا دیوار بنوانے اور دروازہ لگوانے کے لئے افسران بالاکو آگاہ کیا مگر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا سیکرٹری یونین کونسل کا میڈیا سے اظہار خیال،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 19 احمد نگرکے سیکرٹری عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ دیوار اور مرکزی گیٹ کئی ماہ سے ٹوٹنے کی اطلاع حکام بالا کو کی مگر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا تاہم جلد ہی اس کی تعمیر کا آغاز کر دیا جاۓ گا،عوامی و سماجی حلقوں نے اے سی وزیرآباد سے مبینہ صورتحال کا جلد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



