روس نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی ممکن نہیں۔

روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگی صلاحیت بڑھانے والی مغربی حمایت کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی طویل مدتی اور پائیدار حل ہونے پر ہی کی جانی چاہیے، فوری طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں۔

روسی وزیرخارجہ نے امریکا پر روس کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

خیال رہے کہ روس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مبینہ امریکی انٹیلی جنس تعاون پر وضاحت طلب کی ہے۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نمائندوں سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button